22 اگست ، 2014
لندن....... سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی نے جمعہ کی شب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ،اور کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک میں جاری سیاسی بحران اورملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال کیاگیا۔میرظفراللہ جمالی نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمہ اورمعاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کے سلسلے میں الطاف حسین کی کوششوں کوسراہا،اور کہاکہ آپ نے ملک کے ہرکڑے اوررمشکل وقت میں حکومتوں ، سیاستدانوں کومخلصانہ مشورے دیے ہیں اورملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمہ اورمسائل کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کے سلسلے میں آپ جومخلصانہ کوششیں کررہے ہیں ان کوہرپاکستانی قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔الطاف حسین نے کہاکہ میں پارٹی مفادسے بالاترہوکرصرف اورصرف پاکستان کے مفاد اوراستحکام کیلئے کوششیں کررہاہوں ، میری خواہش اورکوشش ہے کہ ملک مضبوط ومستحکم ہو، ملک میںامیرغریب ، سب کی عزت ہواورسب کوان کے حقوق میسرہوں۔دونوںرہنماؤںنے اس امرپراتفاق کیاکہ ملک میں جاری سیاسی بحران جتناجلد حل ہواتناہی ملک کے مفادمیںہے اورملک میںتصادم اورتناؤکی کیفیت جلدازجلدختم ہونی چاہیے ۔