پاکستان
22 اگست ، 2014

استعفے،معاملات حل ہونے تک منظورنہ کیے جائیں،سراج الحق

استعفے،معاملات حل ہونے تک منظورنہ کیے جائیں،سراج الحق

اسلام آباد......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ معاملات زیادہ ہیں لیکن اتنے نہیں کہ حل نہ ہوسکیں،سیاسی جماعتیں متفق ہوجائیں توحکومت کی مدت میں کمی ہوسکتی ہےجیو نیوز کے پروگرام آج جیو نیوز کے ساتھ میں گفتگو کے دوران سراج الحق نے کہا کہ فریقین آئین اور جمہوریت کی بات کرتےہیں، میں مذاکرات سے پُر امید ہوں،فریقین میں فاصلےکم ہوگئےہیں اورمسئلےکےحل کی طرف جارہےہیں،قوم چاہتی ہےکہ مذاکرات ہوں اوربحران ختم ہو،ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم ہوتا تودھاندلی کےالزامات کی فوری تحقیقات کراتا اورمعاملہ یہاں تک نہیں پہنچنےدیتا۔ انہوں نے مزید کہا جلسے جلوس کےسامنےکی گئی باتوں کوچھوڑکرمستقبل کی بات کرنی چاہیے،عمران خان سےاپیل ہےکہ استعفے واپس لےلیں،انہوں نے اپیل کی کہ تحریک انصاف کےاستعفوں کو منظورنہ کیاجائے،استعفوں کو منظور کرنے سے پہلے معاملات حل ہونے کا انتظار کیا جائے۔

مزید خبریں :