پاکستان
17 اپریل ، 2012

گیاری میں درجہ حرارت میں اضافہ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

گیاری میں درجہ حرارت میں اضافہ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

اسکردو… سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانے تودے تلے دبنے والے فوجیوں کو نکالنے کیلئے آپریشن میں قدرتی رکاوٹیں آنے کا سلسلہ جاری ہے ، ماہرانہ معاونت کیلئے آنے والی دو غیرملکی ٹیمیں واپس چلی گئی ہیں جبکہ مزید دو ٹیمیں وہاں موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گیاری میں سرچ اور ریسکیو آپریشن بھر پور انداز مں 24 گھنٹے جاری ہے، سوئس اور جرمن امدادی ٹیموں نے ان مقامات کے درست ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں پاک فوج نے پہلے ہی کھدائی کیلئے متعین کیا تھا ، کام مکمل کرکے سوئس اور جرمن ٹیمیں واپس چلی گئی ہیں جبکہ ناروے اور امریکی ٹیمیں ، ماہرانہ معاونت کیلئے موجود ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق گیاری میں درجہ حرارت کچھ بڑھا ہے جس سے مزید لینڈ سلائیڈ کا خدشہ ہے، اس سے بچنے کیلئے امدادی کاموں میں مکمل احتیاط بھی برتی جارہی ہے ، سائٹ نمبر ایک میں کھودی جانے والی سرنگ کو کشادہ کیا جارہا ہے تاہم وہاں زہریلی گیس موجود ہونے سے کام میں رکاوٹ آرہی ہے، دوسرے متعین مقام پر کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید خبریں :