پاکستان
17 اپریل ، 2012

بہاول پور :شوہر نے دو بیویوں اور بچے کو قتل کردیا

بہاول پور … بہاول پور میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے دو بیویوں اور کمسن بیٹے کو قتل کردیا۔ تحصیل یزمان کے نواحی علاقہ چک 49 بی بی میں محمد اشرف چٹھہ نے عمرانہ سے دوسری شادی کی تو گھر میں آئے روز جھگڑا رہنے لگا اور دونوں بیویاں ہر وقت آپس میں لڑتی رہتی تھیں۔ اشرف نے تنگ آکر عمرانہ اور پہلی بیوی خدیجہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ فائرنگ سے چھ ماہ کا بیٹا اور چار سالہ بیٹی بھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ بیٹی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی ہے۔

مزید خبریں :