پاکستان
17 اپریل ، 2012

دفاعی کمیٹی کے اجلاس کا وقت پھر تبدیل، آج طلب کرلیاگیا

دفاعی کمیٹی کے اجلاس کا وقت پھر تبدیل، آج طلب کرلیاگیا

اسلام آباد…وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے اسکا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ، اس میں امریکا سے تعلقات کی نئی مجوزہ پالیسی اور نیٹو کی معطل سپلائی روٹ سے متعلق غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس پہلے آج شام ، اسلام آباد میں طلب کیا تھا ،بعد میں اسے کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا، پھر کابینہ ڈویژن نے شرکاء کی دستیابی یقینی ہونے کا جواز پیش کرکے اجلاس آج ساڑھے سات بجے منعقد ہونے کا بتایا، وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں کمیٹی کے ارکان فوجی سربراہان، وفاقی وزراء شریک ہوں گے، کمیٹی ان پارلیمانی سفارشات پر غور کرے گی جن کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکا اجلاس نے گزشتہ ہفتے منظوری دی تھی، سفارشات پر مبنی پارلیمانی قرارداد میں امریکا اور نیٹو سے تعلقات کی نئی پالیسی کے لئے حکومت کو گائیڈ لائنز دی گئی ہیں ، حکومت نے گزشتہ برس سے مہمند ایجنسی کی سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے بعد افغانستان کیلئے پاکستان کے راستے نیٹو کے سپلائی روٹ کو احتجاجا بند کررکھا ہے،اس کی بحالی کیلئے امریکا اور مغربی ممالک ، مسلسل مطالبہ کررہے ہیں۔

مزید خبریں :