کاروبار
17 اپریل ، 2012

پی ایس او مالی مشکلات کا شکار ،فرنس آئل کی فراہمی خطرے میں

پی ایس او مالی مشکلات کا شکار ،فرنس آئل کی فراہمی خطرے میں

کراچی… پی ایس او سخت مالی مشکلات کا شکار ہو چکا ہے ، ادائیگیاں نہ کی گئیں تو پاور سیکٹر کو فرنس آئل کی فراہمی بند ہو سکتی ہیں ، وزارت پٹرولیم نے خزانہ اور پانی و بجلی کی وزارتوں کو پی ایس او کو فوری طور پر چالیس ارب روپے کی ادائیگی کیلئے خطوط ارسال کر دئے۔ وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت پانی وبجلی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس او نے تیل کے عالمی سپلائرزکو93ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ لیٹر آف کریڈٹ کے ڈیفالٹ ہونے اور پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، ذرئع کے مطابق پاور سیکٹر پی ایس او کا یومیہ 80کروڑ روپے کا نادہندہ ہورہا ہے، یومیہ صرف 20کروڑ روپے کی ادائیگی کی جارہی ہے ، وزارت خزانہ اور پانی و بجلی سے کہا گیا ہے کہ تیل کے عالمی سپلائرز کو ادائیگیوں اور لیٹرآف کریڈٹ کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے فوری طور پر پیسے جاری کیئے جائیں ۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او نے پاور سیکٹر سمیت مجموعی طور پر 197ارب وصول کرنے ہیں جبکہ ریفائنریوں اور عالمی سپلائرز کو 177ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

مزید خبریں :