پاکستان
17 اپریل ، 2012

لاپتہ افراد کو کس ایجنسی نے اٹھایا اور کیوں، سپریم کورٹ

لاپتہ افراد کو کس ایجنسی نے اٹھایا اور کیوں، سپریم کورٹ

کوئٹہ… سپریم کورٹ کو بتایاگیاہے کہ بلوچستان میں تین اپریل کو لاپتا ہونے والے تین افراد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ،عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے، چیف جسٹس افتخارچودھری نے کہاہے کہ عدالت بلوچستان میں آئین اور قانون نافذ کراکے دم لے گی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلوچستان میں امن و امان کے مقدمہ کی سماعت کی ، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایاکہ صوبائی چیف سیکریٹری نے عدالت کے طلب کردہ 3 لاپتا افراد ڈاکٹر نصیر، اختر لانگو اور عبدالحفیظ کے مل جانے کا بتادیا ہے،اس پر متعلقہ ایس ایچ او کا تصدیقی بیان بھی عدالت میں پیش کیا گیا، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ کوئٹہ میں اہل تشیع کے 26 افراد قتل کردئے گئے، حالات کو کس نے کنٹرول کرنا ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ کوئٹہ میں سرد جنگ ہورہی ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ اتنے فنڈز مل رہے ہیں لیکن کنٹرول کیوں نہیں ہورہا ، وقفہ کے بعد عدالت نے عبوری آرڈر جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ بازیاب تینوں افراد کو 30 اپریل کو کوئٹہ رجسٹری میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، آئی جی بلوچستان عدالت کو بتائیں کہ تینوں کو کس ایجنسی نے اور کیوں اٹھایاتھا،آرڈر میں کہاگیاہے کہ عوامی جان ومال کے تحفظ کیلئے حکومت،لیویز اور پولیس اقدام کریں، مقدمہ کی مزید سماعت اب کوئٹہ میں ہوگی۔

مزید خبریں :