17 اپریل ، 2012
لاہور… وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ اینٹیء نارکوٹکس فورس وفاقی حکومت کے تحت ایک سویلین ادارہ ہے ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر حکومت کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، اسے اپنی حدود میں رہنا ہوگا اورنہ ہی اتفاق رائے سے منتخب وزیراعظم کوایسے خط لکھاجاسکتاہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے لاہو رمیں ایک نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں کوئی کام اتفاق رائے کے بغیر نہیں کیا،سرائیکی صوبہ اتفاق رائے سے بناتوکسی کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ ان کاکہناتھاکہ نام کوئی بھی رکھ لیاجائے اس سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے جتنی بار بھی ملاقات ہوئی تواس میں یہ بات کہی گئی کہ کشمیر ،سیاچن اورسرکریک سمیت تمام ایشوز پربات چیت ہونی چاہئے۔سرائیکی بنک کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ ہردورمیں نئے بینک بنتے رہے ہیں شہبازشریف کے کہنے سے بینک رک نہیں جائے گایہ وفاق کامعاملہ ہے۔