25 اگست ، 2014
اسلام آباد...... سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے تینوں رہنمائوں سے موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔آصف علی زرداری اور سراج الحق کے درمیان 48 گھنٹوں میں یہ دوسرا رابطہ ہوا ہے۔شیخ رشید کا کہنا ہےکہ آصف علی زرداری نے ان پر زوردیاکہ طاہرالقادری اورعمران خان سےملاقات کریں،زرداری صاحب چاہتےہیں کہ کچھ لوکچھ دوپرکوئی بات بن جائے۔آصف زرداری نےکہا کہ نظام کوخطرہ لاحق ہوجائےگا، شیخ رشید کا کہنا ہےکہ انہوں نے آصف زرداری سے کہا کہ اب بہت دیرہوچکی ہے۔