25 اگست ، 2014
لاہور...... طاہرالقادری کی طرف سے کفن لہرا کر خطاب کرنے پر علمائے دین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ طاہرالقادری اور عمران خان دونوں کو اپنا تماشا اب ختم کرنا چاہیے، جبکہ مفتی محمد نعیم نےکہا کہ طاہرالقادری کو یہی نہیں معلوم کہ شہید کو تو کفن پہنایا ہی نہیں جاتا۔