26 اگست ، 2014
لاہور......پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے 10ارکان میں سے صرف دو نےیہ آبزرویشن دی ہےکہ سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین نہیںکیا جاسکا،پولیس حکام کے مطابق سانحے کی انکوائری ابھی چل رہی ہے ،آخری ملزم کی گرفتاری تک تفتیش جاری رہے گی،پنجاب پولیس کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش کےمطابق سانحےمیں10افرادہلاک ہوئے،61زخمی،33معمولی زخمی جبکہ 28 گولیاں لگنےسےزخمی ہوئے،واقعے میں 3پولیس ملازم شدیدزخمی اور27معمولی زخمی ہوئے، 9 افسراد اور اہلکار قصور وار قرار دئیے گئے جن میں چار گرفتارہیں اور دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپےمارےجارہے ہیں ، پولیس حکام کے مطابق جےآئی ٹی نے پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے دی گئی درخواست کوبھی شامل تفتیش کیاتاہم وہ گواہی یا شہادت دینے کیلئے نہیں آئے۔