پاکستان
26 اگست ، 2014

پانی کی تقسیم پر پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام

پانی کی تقسیم پر پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام

لاہور......پانی کی تقسیم پر پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق بھارت نے کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی پر لچک دکھانے سے انکار کر تے ہو ئے دریائے چناب پر ڈیموں کی تعمیر روکنے سے انکار کردیا ہے۔پانی کی تقسیم پر پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک بھارت انڈس واٹرکمشنرز کے مذاکرات کا ایک دور کل بھی متوقع ہے تاہم بھارت کی جانب سے کشن گنگاڈیم کےڈیزائن میں تبدیلی سے انکار کے بعد کسی پیش رفت کی توقع نہیں۔

مزید خبریں :