Time 26 نومبر ، 2024
دنیا

کینیڈا: زو کیپر کی غفلت سے 2 سالہ گوریلا ہلاک

کینیڈا: زو کیپر کی غفلت سے 2 سالہ گوریلا ہلاک
ویسٹرن لولینڈ گوریلا کی نسل سے تعلق رکھنے والی یہ 2 سالہ مادہ گوریلا تھی جس کا نام آئیرے رکھا گیا تھا/ فوٹو کینیڈا زو

کینیڈا کے چڑیا گھر میں انسانی غفلت کی وجہ سے کم عمر گوریلا جان سے گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا میں قائم کیلگری چڑیا گھر میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جو ایک بے زبان کی جان لے گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹرن لولینڈ گوریلا کی نسل سے تعلق رکھنے والی یہ 2 سالہ مادہ گوریلا تھی جس کا نام آئیرے رکھا گیا تھا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ آئیرے کو ٹریننگ کیلئے لے جایا جارہا تھا جس کیلئے اسے گوریلا کے جھنڈ سے الگ کرنا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق گوریلا کی دیکھ بھال کرنے والے زو کیپر کی جانب سے غلط دروازہ کھولا گیا جس میں پھنس کر آئیرے کا سر شدید زخمی ہوا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

اسی حوالے سے چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کولین بیرڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 'آئیرے کی مختصر لیکن اثر انگیز زندگی نے ہماری کمیونٹی کو بہت خوشی دی، وہ سب کو بہت یاد آئے گی، ہم مستقبل میں ہونے والے واقعات کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔‘

ڈائریکٹر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ غفلت برتنے پر زو کیپر کو فوری نوکری سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم اسے علاقے کے کسی دوسرے زو میں بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں :