پاکستان
26 اگست ، 2014

کراچی :آرام باغ سے دو بھتہ خور ملزمان گرفتار

کراچی.......کراچی کے علاقے آرام باغ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرام باغ کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کی اور دو بھتہ خور گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں ثاقب شمیم عدنان کوکا شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 35 ہزار روپے بھتے کی رقم بھی برآمد کرلی جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :