پاکستان
17 اپریل ، 2012

مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے ملاقات،مسئلہ کشمیر پر گفتگو

مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے ملاقات،مسئلہ کشمیر پر گفتگو

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تجارت ضرور ہونی چاہیے لیکن کشمیر کا ایشونہیں بھولنا چاہیے،جبکہ،مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو خارجہ پالیسی میں اولیت حاصل تھی مگراب اسے پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں کشمیرکمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اغیار سے بھیک مانگنے کے بجائے کمزوریوں کو دور کیاجائے،کشمیر اور پانی تنازع حل نہ ہوا تو جنگ جیسے خطرات منڈلاتے رہیں گے،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ کشمیر کلیدی مسئلہ ہے،کشمیریوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، کشمیرپرپاک بھارت مذاکرات کو کارگل کے ذریعے سبوتاژ کیا گیا،بعد میں فوجی حکمران بھی آگرہ جا کر کشمیر پر مذاکرات کرتے رہے،انہوں نے کہا کہ موسٹ فیورٹ نیشن کے معنی انتہائی پسندیدہ قوم نہیں ، یکساں اور اچھے رویے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد میں نیٹو سپلائی کھولنے کا نہیں صرف ممانعت کا ذکر ہے۔

مزید خبریں :