کھیل
27 اگست ، 2014

دوسرا ون ڈے ،انگلینڈ ،بھارت آج کارڈف میں مد مقابل ہونگے

دوسرا ون ڈے ،انگلینڈ ،بھارت آج کارڈف میں مد مقابل ہونگے

لندن......انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کارڈف میں کھیلا جائےگا ۔دورہ انگلینڈ پر بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں تین ایک سے شکست کا سامنا پڑا تھا ،جس کےبعد بھارتی ٹیم ون ڈے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں،پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیاتھا،دونوں ٹیمیں آج کارڈف کے دوسرے ون ڈے میں آمنے سامنے ہونگی۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز ون ڈے ڈیبیو کریں گے ،جبکہ بھارتی ٹیم کو سریش رائنا نے جوائن کرلیا ہے ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپر ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔

مزید خبریں :