پاکستان
27 اگست ، 2014

دھاندلی کے الزامات کا جائزہ،الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

 دھاندلی کے الزامات  کا جائزہ،الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورسابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لینے کےلیے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہو گا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر انور ظہیر جمالی کی صدارت میں ہوگا ،جس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اضافی بیلٹ پیپرزکی چھپائی سمیت عمران خان کے انتخابات میں دھاندلی کے دیگر الزامات کا جائزہ لیا جائے گا،سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے الزامات کا جائزہ بھی لیں گے،الیکشن کمیشن کا کل ہونے والا اجلاس ریڈ زون میں دھرنوں کے باعث راستے بند ہونے پرمنسوخ کر دیا گیا تھا،آج کا اجلاس بھی الیکشن کمیشن کی عمارت کے بجائے کسی ہوٹل میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :