27 اگست ، 2014
اسلام آباد....... حکومت کا عمران خان اور طاہر القادری سے براہ راست رابطوں اور مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب لاہور واقعہ کی تحقیقات تک مستعفی ہو سکتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو دوارکان پر مشتمل اعلیٰ حکومتی شخصیات عمران خان ،طاہر القادری کے ساتھ آج ہی رابطہ کریں گی اور ماڈل ٹائون واقعے پربحران کے حل اور تحقیقات تک وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے کی بھی پیش کش کر سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے سیاسی قائدین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ۔