پاکستان
27 اگست ، 2014

آرمی چیف کا کراچی میں اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ

آرمی چیف کا کراچی میں اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کراچی.......چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں کورہیڈکوارٹر اور اے ایس ایف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ایئر پورٹ پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے آرمی چیف کا استقبال کیا،جس کے بعد ارمی چیف کورہیڈکوارٹر کراچی پہنچے ۔اس موقع پر کورکمانڈر کراچی نے آرمی چیف کو دفاعی اور سیکیورٹی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف اور دیگر افسران سے ملاقات بھی کی ۔آرمی چیف نے اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں جوانوں اور ایئرپورٹ حملے میں شہید ہونے والوں کے ورثاءسے بھی ملاقات کی ۔جنرل راحیل شریف چند گھنٹوں کے مختصر دورے کے بعد دوبارہ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :