پاکستان
27 اگست ، 2014

کراچی:جنرل راحیل شریف کا کورہیڈکوارٹر کا دورہ

کراچی:جنرل راحیل شریف کا کورہیڈکوارٹر کا دورہ

کراچی...... چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں کورہیڈکوارٹر اور اے ایس ایف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ایئر پورٹ پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی نے آرمی چیف کا استقبال کیاجس کے بعد آرمی چیف کورہیڈکوارٹر کراچی پہنچے۔اس موقع پر کورکمانڈر کراچی نے آرمی چیف کو دفاعی، سیکیورٹی امور اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔بعد میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف اور دیگر افسران سے ملاقات بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوآپریشنل،تربیت اورانتظامی امورسےبھی آگاہ کیاگیا۔ آرمی چیف نے اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں جوانوں اور ایئرپورٹ حملے میں شہید ہونے والوں کے ورثاءسے بھی ملاقات کی اورکراچی ایئرپورٹ پرحملےکاموثرجواب دینےپراےایس ایف کےجوانوں کوسراہا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسزاورانٹیلی جنس اداروں کےدرمیان مزیدہم آہنگی اوررابطوں پرزور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کوشکست دینےکیلئےمزیدہم آہنگی اوررابطےانتہائی ضروری ہیں۔آرمی چیف نےاےایس ایف کی صلاحیت بڑھانےمیں فوج کی بھرپورمدد اور انسداددہشت گردی کی تربیت دینےکےعزم کابھی اظہارکیا۔ جنرل راحیل شریف چند گھنٹوں کے مختصر دورے کے بعد دوبارہ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :