پاکستان
27 اگست ، 2014

عمران خان کے ساتھ تصویر میں کوئی اور ہے، میں نہیں؛ افضل خان

عمران خان کے ساتھ تصویر میں کوئی اور ہے، میں نہیں؛ افضل خان

اسلام آباد...... الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جس شخص کی تصویر میڈیا میں دکھائی گئی، وہ میں نہیں۔ افضل خان کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسوں میں جانا، پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھانا اور نظریاتی طور پر پارٹی کا سپورٹر ہونا، قطعاً ان کا ذاتی معاملہ اور حق ہے لیکن عمران خان کے پیچھے بیٹھے ہوئے جس شخص کو افضل خان کہا گیا، وہ میں نہیں۔ مذکورہ تصویر جیو نیوز سمیت مختلف ٹی وی چینلز نے نشر کی تھی جس میں عمران خان کی نشست کے پیچھے بیٹھے ہوئے شخص کو افضل خان بتایا گیا تھا۔ افضل خان نے واضح طور پر بتایا کہ دکھایا گیا شخص، میں نہیں۔

مزید خبریں :