28 اگست ، 2014
اسلام آباد......عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ نواز شریف،شہباز شریف کے ہوتے غیرجابندارانہ تحقیقات نہیں ہوسکتیں، دھرنے کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ میں سیمی فائنل سوچ رہا تھا ، لیکن آج کا میچ ہی فائنل ہے۔تحریک انصاف کے سر براہ کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ،اور کرسی بچانے کیلئے دونوں بھائی ملک کی تباہی کی جانب لےجارہےہیں،ہم جمہوریت کے خلاف کوئی مطالبہ نہیں کررہے،شریف برادران کی موجودگی میںآزادانہ تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔