28 اگست ، 2014
اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف نے سیاسی تعطل پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم اور آرمی چیف نے مذاکرات کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات پربھی اتفاق کیا۔ مذاکرات کےذریعےبہترین قومی مفادمیں معاملے کےجلد حل پر بھی اتفاق ہوا۔