پاکستان
17 اپریل ، 2012

ریلوے ڈائننگ کار اسکینڈل:گھپلوں کی تصدیق،کیس نیب بھیجنے کا فیصلہ

ریلوے ڈائننگ کار اسکینڈل:گھپلوں کی تصدیق،کیس نیب بھیجنے کا فیصلہ

لاہور…ریلوے آڈٹ رپورٹ میں ڈائیننگ کاروں میں کروڑوں روپے کے گھپلوں سامنے آ گئے، سپریم کورٹ اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیرٹینڈر چھ ڈائیننگ کاروں کے سیٹ سیاسی بنیادوں پر الاٹ کر دیے گئے ،ریلوے نے کیس نیب کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ریلوے ڈائیننگ کاروں کی الاٹمنٹ سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں کے گھپلوں کی تصدیق ہو گئی،رپورٹ کے مطابق ڈائیننگ کاروں کا ٹھیکہ دینے سے قبل نہ تو ٹینڈر طلب کئے گئے، نہ ہی اخبارات میں اشتہار دیا گیااور نہ ہی ٹھیکیدار سے تحریری معاہدہ کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق قواعد وضوابط کے برعکس اہم سیاسی شخصیات کو ڈائیننگ کاروں کے ٹھیکے سیاسی شخصیات کو زبانی طور پر اور کم معاوضے پر الاٹ کیے گئے،جنہوں نے دو گنا معاوضے پر ڈائیننگ کاروں کو آگے ٹھیکے پر دے دیا ۔


مزید خبریں :