29 اگست ، 2014
اسلام آباد......قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور آئین کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے ،قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہو ئےسید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ امید ہے جو قرارداد پاس ہوئی ایوان اس پر عمل کرے گا،کل سے جو تاثر پایا جارہا تھا اس کی وضاحت وزیرداخلہ نے کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں آئین کی سالمیت کے لیے ایک ساتھ ہیں،جتنے بھی جمہوری لوگ ہیں انھیں رات کو نیند نہیں آئی،خورشید شاہ نے وزیر اعظم کومخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ میاں صاحب آپ ڈٹ جائیں، جمہوریت اور آئین پر سودے بازی نہ کریں،ہم نے اپنے لیڈرز کو کھوکر جمہوریت کو پایا ہے،ہم نے لڑ لڑ کر اس ملک میں جمہوریت قائم کی ہے ۔قاءد حزب اختلاف نے مطالبہ کیا کہ عوام کے سامنے دھرنا دینے والوں کا چہرہ سامنے آنا چاہیے،صورت پر ہمیں گزشتہ رات سے نیند نہیں آئی۔پاک فوج کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ فوج کا ادارہ قابل احترام ہے،فوج سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت بلایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سےوضاحت ہونی چا ہیئے کہ قادری اور عمران کی ملاقات انہی دونوں کی جانب سے خواہش پر کی گئی۔