29 اگست ، 2014
اسلام آباد....... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی طرف سے پیغام آیا کہ حکومت نے ثالث بننے کی درخواست کی ہے،پھر عمران خان اور ان کی آرمی چیف سے علیحدہ علیحدہ اور مشترکہ ملاقات بھی ہوئی۔ ڈاکٹر طاہر قادری نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نے ایوان سے جھوٹ بولا، فوج کو ثالثی کی درخواست حکومت نے کی تھی، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک نے فوج سے کوئی درخواست نہیں کی۔طاہر قادری نے کہا کہ آرمی چیف سے پہلی ملاقات تب ہوئی جب دھرنے کے شرکا سے اجازت لیکر گئے تھے، ایجنڈا طویل تھا اس لیے ملاقات سوا تین گھنٹے جاری رہی ۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اور عمران خان کی آرمی چیف سے مشترکا ملاقات بھی ہوئی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آرمیں فراڈ ہوا ہے،حکومت کو کوئی اختیارنہیں کہ اپنی طرف سے کچھ شامل کرے، انھوں نے کہا کہ آج شام تک شریف برادران مستعفی نہیں ہوئے توفوج کی ثالثی والا کام آگے نہیں بڑھے گا۔