29 اگست ، 2014
اسلام آباد......تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم آتی ہےاورہنس کرچلی جاتی ہے،کل حکومت نےثالثی کےکردارکی بات کی اورآج منع کردیا،حکومت تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے درمیان مشترکہ مذاکرات کے پہلے راوٴنڈ کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ ہم آگےبڑھنےکی کوشش کررہےہیں، اورمذاکرات کی ہرنشست میں کوئی نہ کوئی تجویزلےکرآئےہیں،لیکن آرمی چیف کےثالثی کردارپرحکومت نےکوئی وضاحت نہیں دی،جب تک وضاحت سامنےنہیں آئیگی مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے،حکومتی ٹیم کے سامنے آج پھربہت تجاویزرکھیں لیکن وضاحت تک تمام تجاویزبےمعنی ہیں۔حکومتی ٹیم آتی ہےاورہنس کرچلی جاتی ہے۔