پاکستان
29 اگست ، 2014

کوئٹہ :قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

کوئٹہ .....دہشت گردوں کے ہاتھوں کوئٹہ میں شہید ہونے والے صحافی ارشاد احمد مستوئی،عبدالرسول اور اکاونٹنٹ محمد یونس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین سے خطاب میں سینئر صحافی مظہر عبا س کا کہنا تھا کہ ملک میںصحافیوں کو حکومت کی جانب سے کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا ۔کراچی یو نین آف جرنلسٹ کے صدر جی ایم جمالی نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے صحافیوں کو نشا نہ بنایا جارہا ہے ۔اس موقع پر صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ زاور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر صحافیوں کا قتل عام بند کرو کے نعرے درج تھے ۔

مزید خبریں :