پاکستان
29 اگست ، 2014

جے یو آئی کی اتوار کو پشاور میں دھرنوں کے خلاف احتجاج کا اعلان

پشاور......جمعیت علماء اسلام (ف) نے اسلام آباد دھرنوں کے خلاف 31 اگست کو خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھر پور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جے یو آئی( ف) خیبر پختونخواکے امیر مولانا گل نصیب نے پشاور میں میڈیا کو بتایا کہ 31 اگست کے احتجاجی مظاہرے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور خیبر بازار میں احتجاج کے دوران صوبے بھر سے پارٹی کے کارکن شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنے آئین و جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں جبکہ اس کے ذریعے فحاشی بھی پھیل رہی ہے۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔مولانا گل نصیب نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید خبریں :