پاکستان
29 اگست ، 2014

نوازاورشہباز شریف استعفادے دیں ،دشواریاں ختم ہوسکتی ہیں،وٹو

لاہور......پیپلزپارٹی پنجاب کےصدر منظوروٹو کا کہنا ہےکہ پاک فوج کوسیاسی جھمیلوں میں پھنسانادرست نہیں،نوازشریف اورشہباز شریف استعفادے دیں تودشواریاں ختم ہوسکتی ہیں،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کےصدر منظوروٹو نے کہا کہ آرمی چیف کی شخصیت متنازعہ بنانے کی کوشش کرنےوالوں نے قومی جرم کیا ،موجودہ صورتحال سانحہ ماڈل ٹاؤن کانتیجہ ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ پارٹی اپنی صفوں کو درست کرے،کیونکہ مڈ ٹرم انتخابات کے حالات پیدا ہو رہے ہیں،پیپلز پارٹی ہر طرح کے حالات کے لئے تیار ہے۔

مزید خبریں :