پاکستان
29 اگست ، 2014

پنجاب آنیوالے طلبہ کے داخلے، 50 نمبروں کا پرچہ لازمی قرار

لاہور......پنجاب اور دیگر صوبوں کےمیٹرک امتحانات میں مجموعی نمبر مختلف ہونے کے باعث دوسرے صوبوں کےطلباء کو پنجاب میں داخلوں کیلیے دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ان کیلیے 50 نمبروں کا ایک اور پرچہ لازمی قرار دیدیا گیا،لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق پنجاب اور دیگر صوبوں میں میٹرک امتحانات کے مجموعی نمبروں میں 50 نمبروں کا فرق ہے،سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں میٹرک کے مجموعی نمبر 1050 جبکہ پنجاب میں 1100 ہیں،دوسرے صوبوں سے داخلے کیلیے پنجاب آنے والےطلباء کو اس فرق کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اور ان کیلیےمزید 50 نمبروں کا پرچہ لازمی قرار دیا گیا ہے ،دو سال قبل پنجاب میں نویں اور دسویں جماعت کیلیے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کو لازمی قرار دینے کے بعدمجموعی نمبروں کی تعداد بڑھا دی گئی تھی۔

مزید خبریں :