30 اگست ، 2014
اسلام آباد...... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پُرامن دھرناوزیراعظم ہاؤس منتقل کرنےکااعلان کردیا۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ پُرامن دھرناوزیراعظم ہاؤس منتقل کررہےہیں، تشددکےخلاف ہوں،شرکاپُرامن رہیں، اب دھرناوزیراعظم ہاؤس کےسامنےہوگا۔ طاہرالقادری کے اعلان کے بعد دھرنے کے شرکا وزیراعظم ہائوس کی جانب روانہ ہونا شروع ہوگئے۔ طاہرالقادری نےتحریک انصاف کوبھی وزیراعظم ہاؤس چلنےکی دعوت دی۔