کاروبار
02 ستمبر ، 2014

کراچی اسٹاک میں تیزی،انڈیکس میں 7 سوسے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی اسٹاک میں تیزی،انڈیکس میں 7 سوسے زائد پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد......قومی اسمبلی میں تمام پارلیمنٹیرین کی جانب سے ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے عزم نےکراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر پیدا کردی اور انڈیکس میں 7 سو زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سیشن کا آغاز مثبت انداز سے ہوااور اختتامی سیشن تک انڈیکس میں 766 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 29 ہزار کی سطح عبور کرتا ہوا، 29 ہزار 260 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،اسٹاک تجزیے کاروں کا کہنا ہیں کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنما وْں کی جانب سے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی مشترکہ حمایت کی گئی،جس نے انویسٹرز کے درمیان ملک میں جاری سیاسی ہلچل میں کمی کی توقعات پیدا کردی اور حصص کی خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی۔

مزید خبریں :