18 اپریل ، 2012
اسکردو… چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اورصدرآصف علی زرداری گیاری سیکٹر میں امدادی کاموں کا جائزہ لینے پہنچ گئے ہیں،گیاری سیکٹر میں امدادی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے پہلے آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اسکردو پہنچے جہاں انہوں نے اسکردو ائرپورٹ پر صدرپاکسان آصف علی زرداری کا استقبال کیا، بعد میں چیف آف آرمی اسٹاف اور صدر پاکستان گیاری سیکٹر میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے روانہ ہوگئے، صدر زرداری کے ہمراہ رحمان ملک بھی موجود ہیں۔