08 ستمبر ، 2014
کراچی......در آمدی کوئلے پر ڈیوٹی کے نفاذ سے سیمنٹ کی تیاری مہنگی پڑ رہی ہے ۔مینو فیکچررز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے پیداواری لاگت میںکمی کیلئے اقدامات نہ لیئے تو سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو جائے گا۔آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صنعت نے سیمنٹ کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے مہنگے فرنس آئل کے بجائے سستے کوئلے پر پلانٹ کو چلانا شروع کیا لیکن حکومت کی جانب سے کوئلے کی درآمدی ڈیوٹی کے نفاذ نےسیمنٹ مینو فیکچررزکی کو ششوں پر پانی پھیر دیا ۔ اس کے علاوہ لوڈشیڈنگ ،مزدوروں کی کمی اور تعمیراتی سرگرمیوں میں سست روی کے باعث انڈسٹری پہلے ہی سنگین مسائل سے دو چار ہے۔سیمنٹ کی سالانہ برآمدات کا حجم 50کروڑ ڈالر ہے۔ مینیو فیکچرر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں پاکستانی سیمنٹ مہنگا ہونے سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔