پاکستان
10 ستمبر ، 2014

استعفوں کا معاملہ: حکومت اور عوامی تحریک میں ڈیڈلاک برقرار

 استعفوں کا معاملہ: حکومت اور عوامی تحریک میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد...... حکومت اورپاکستان عوامی تحریک کےدرمیان مذاکرات میں استعفوں پرڈیڈلاک برقرارہے، حکومت کاکہناہے کہ اس معاملےپرپارلیمنٹ کےفیصلے کونظراندازنہیں کیاجساسکتا، جمعہ کو بات چیت کےحتمی رائونڈ کاامکان ہے۔اب مذاکرات کاحتمی رائونڈ ہوگا، یہ اعلان کیاتھا حکومت نے۔ لیکن یہ ہونہ سکا۔حکومت اورپاکستان عوامی تحریک کےارکان اسلام آبادمیں سینٹررحمان ملک کےگھرمل بیٹھے۔ دونوں فریق بات چیت کونتیجہ خیزبنانےمیں ناکام رہے۔ عوامی تحریک استعفوں پراصرارکرتی رہی لیکن حکومتی ارکان کاجوا ب تھا کہ پارلیمنٹ استعفٰی نہ دینے کی قراردادمنظورکرچکی ، اس لیے اب یہ ممکن نہیں۔استعفوں کےمعاملہ اپنی جگہ لیکن دونوں فریقین سانحہ ماڈل ٹائون کے بارے میں تحقیقات پر متفق دکھائی دیے۔دونوں جماعتوں نےپھرمل بیٹھنے کاوعدہ بھی کیاہے ، اس امید کےساتھ جمعہ کو بات چیت کاحتمی رائونڈ ہوگا۔

مزید خبریں :