پاکستان
18 اپریل ، 2012

وفاقی کابینہ میں رد و بدل،کائرہ اطلاعات کے وزیر مقرر

وفاقی کابینہ میں رد و بدل،کائرہ اطلاعات کے وزیر مقرر

اسلام آباد…وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد بدل کی گئی ہے جس میں قمر الزماں کائرہ کو وفاقی وزیر اطلاعات جبکہ صمصام بخاری کو اطلاعات و نشریات کا وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز کا وزیر مقرر کیا گیا ہے،ملک عظمت بین الصوبائی رابطوں کے وزیرمملکت مقررہوں گے۔امتیاز صفدر وڑائچ کو وزیر مملکت برائے داخلہ جبکہ راجا پر ویز اشرف کو وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی،مولا بخش چانڈیو کو وزیر سیاسی امور،نذر محمد گوندل کیپٹل ایڈ منسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ملک عماد خان وزیر مملکت خارجہ امور ،تسنیم احمد قریشی پانی وبجلی کیوزیر مملکت ،سردارمزمل خان جتوئی وزیرمملکت فوڈسیکیورٹی اینڈریسرچ ،راحیلہ بلوچ سائنس اینڈٹیکنالوجی کی وزیرمملکت بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :