پاکستان
10 ستمبر ، 2014

عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے یوٹیلٹی بلز جمع نہیں کرائے

عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے یوٹیلٹی بلز جمع نہیں کرائے

لاہور...... تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اورپی ٹی آئی کےدیگرارکان نےسِول نافرمانی کےاعلان کے مطابق یوٹیلٹی بلز جمع نہیں کرائے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کےلاہورکےعلاقے زمان پارک میں واقع گھر کے رواں ماہ کے بجلی اورگیس کے بل جمع نہیں کرائے گئے،ان کے گھر میں بجلی کے2میٹر ان کی والدہ جبکہ ایک میٹران کے نام پر لگاہوا ہے ۔عمران خان کےنام پرلگےمیٹرکابل 14045 روپے جبکہ ان کی والدہ کےنام پرلگےایک میٹرکابل 8612 اور دوسرے کابل 15001 روپے ہے ۔اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی محمود الرشید ، اعجاز چودھری،شفقت محمود،عبدالعلیم خان ، اسلم اقبال،مراد راس اورفراز چودھری نے بھی بل جمع نہیں کرائے۔دوسری جانب لیکسو کے چیف رائو ضمیر کاکہنا ہےکہ عمران خان سمیت جوبھی اگلے ماہ کےبل جمع نہیں کرائےگا،اس کےکنکشن کاٹ دیئےجائیں گے،قانون کےمطابق2 ماہ سے پہلے کنکشن نہیں کاٹےجا سکتے تاہم نوٹس بھجوا دیئےگئےہیں۔

مزید خبریں :