10 ستمبر ، 2014
لاہور...... وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاکہناہےکہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پہلی ترجیح ہے۔ متاثرین کی بحالی اور انہیں سکون کی زندگی میسر آنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لالیاں،پھالیہ، منڈی بہاؤالدین اور ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ امدادی کیمپوں میں متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متاثرین کے نقصانات کا معاوضہ پانی خشک ہونے سے پہلے ادا کیا جائے گا۔ سیلاب بڑی آزمائش ہے مشترکہ کوششوں سے نمٹیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کشتی میں تحصیل بھوانہ کے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملتان اور ڈی جی خان کے لیے 2 ، 2 ہیلی کاپٹر فوری فراہم کئے جائیں تاکہ متاثرین کی فوری امداد کی جا سکے۔