10 ستمبر ، 2014
کراچی.......کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں دکان میں فائرنگ کر کے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی کے کوآرڈی نیٹر سلمان کاظمی کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے علاقے نصیر آباد میں نائی کی دکان پر فائرنگ کر کے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سید حیدر عباس رضوی کے کوآرڈینیٹر سلمان کاظمی کو قتل کردیا گیا، سلمان کاظمی کو ایک گولی سینے میں لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ان کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، اطلاع ملنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں اور رہنماوں کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ رہی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل نعمان صدیقی کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،سید حیدر عباس رضوی سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔