پاکستان
10 ستمبر ، 2014

بحر ہند میں شدید زلزلہ آنے سے کراچی تباہ ہوسکتا ہے،اقوام متحدہ

بحر ہند میں شدید زلزلہ آنے سے کراچی تباہ ہوسکتا ہے،اقوام متحدہ

نیویارک ......اقوام متحدہ کے زیراہتمام کیے جانےوالے ایک تجربے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بحر ہند میں شدید زلزلہ آنے کی صورت میں کراچی شہر سونامی سے تباہ ہوسکتا ہے،اس تجرباتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحر ہند میں شدید زلزلے سے کراچی میں سونامی آسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحرہند میں 9 شدت کے مصنوعی زلزلے کا تجربہ کیا گیا تھا۔اس کے مطابق اگر بحر ہند میں 9 شدت کا زلزلہ آیا تو 3 سے 23 فٹ بلند لہریں پیدا ہوں گی،اقوام متحدہ کی ٹیم نے مکران میں 9 شدت کے زلزلے کے اثرات کا تجربہ کیا۔ادھر پاکستان کے چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہے کہ سونامی سےکراچی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، انھوں نے بتایا کہ تجربے سے یہ بات سامنے آئی کہ اگر بحر ہند میں 9 شدت کا زلزلہ آیا تو 3 سے 23 فٹ کی لہریں صرف ڈیڑھ گھنٹے میں کراچی کے ساحل سے ٹکراجائیں گی جس سے شہر کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں آخری بار قیام پاکستان سے قبل 1945 میں سونامی آیا تھا جس سے 4 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس وقت شہر کی آبادی غالباً تین لاکھ سے بھی کم تھی۔

مزید خبریں :