پاکستان
10 ستمبر ، 2014

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا وزیر اعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا وزیر اعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد...... تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ریڈ زون میں کنٹینر پر ہوا جس میں دھرنے سمیت حکومت سے مذاکراتی عمل پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے بھی اس کی تصدیق کر دی ۔

مزید خبریں :