پاکستان
10 ستمبر ، 2014

باجوڑ ایجنسی: ڈمہ ڈولہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، لیویز فورس کا اہلکار شہید

باجوڑ ایجنسی: ڈمہ ڈولہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، لیویز فورس کا اہلکار شہید

باجوڑ ایجنسی...... باجوڑ ایجنسی کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکورٹی پر مامور لیویز فورس کا اہلکار شہید ہوگیا۔ محکمہ صحت فاٹا ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں انسداد پولیو ٹیم کو سیکورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی ہے۔ فائرنگ سے لیویز اہلکار نواب زادہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈمہ ڈولہ کے علاقے میں پولیو مہم روک دی گئی ہے۔ باجوڑ سمیت پانچ قبائلی ایجنسیوں میں انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے۔

مزید خبریں :