پاکستان
11 ستمبر ، 2014

چینی صدر کا دورہ مؤخر ہوا ہے منسوخ نہیں، پاکستان

چینی صدر کا دورہ مؤخر ہوا ہے منسوخ نہیں، پاکستان

اسلام آباد.........پاکستان نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ اسلام آباد مؤخر ہوا ہے منسوخ نہیں ۔ چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ کا تعین بیجنگ کی مشاورت سے کیا جارہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اور چین نے الگ الگ وضاحت کی تھی کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان مؤخر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تمام معاہدے پاکستان میں ہی کیے جائیں گے۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستانی گالفرز کی ٹیم بھارت میں سیلاب کے باعث پھنسی ہوئی ہے ،ٹیم پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہے، اسے پاکستان پہنچانے کا بندوبست کیا جارہا ہے اور ٹیم جلد واپس پاکستان آجائے گی۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ شام میں فضائی حملوں پر صدر اوباما کے اعلان کے بارے میں ابھی کوئی واضح پوزیشن نہیں۔

مزید خبریں :