پاکستان
11 ستمبر ، 2014

کراچی نیول ڈاکیارڈ پر حملے کے 3 ملزمان کوئٹہ سے گرفتار

کراچی نیول ڈاکیارڈ پر حملے کے 3 ملزمان کوئٹہ سے گرفتار

کوئٹہ...... کراچی نیول ڈاکیارڈ پر حملے کے 3 ملزمان کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق نیوی سے بتایا جا رہا ہے، گرفتار ہونے والوں میں ایک ملازم کی اسی نیول ڈاکیارڈ پر ہی ڈیوٹی تھی۔ ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان کراچی سے پرائیویٹ گاڑی میں کوئٹہ پہنچے تھے اور افغانستان فرار ہونا چاہتے تھے۔ ملزمان کو لگپاک کے قریب سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں نیوی اہلکاروں کے علاوہ کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔کراچی میں نیوی ڈاکیارڈ پر حملہ ہفتہ 6 ستمبر کو کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :