18 اپریل ، 2012
لاہور … پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی دور میں پڑھے لکھے پنجاب کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا، ق لیگ کی حکومت نے اساتذہ کی بجائے سیاسی ورکر بھرتی کیے۔ لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی تصحیح کرلیں، لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار اسلام آباد میں بیٹھے علی بابا 40 چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی دور لوٹ مار اور کرپشن سے بھرپور تھا، انہوں نے اساتذہ کی بجائے سیاسی ورکربھرتی کئے جبکہ موجودہ حکومت نے میرٹ پر 72 ہزار اساتذہ بھرتی کیے ہیں۔