15 ستمبر ، 2014
کراچی......سیاسی بے چینی کے باعث روپیہ کی قدر کو سہارا نہیں مل پارہا ۔انٹر بینک میں ڈالر آج مزید 33 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز ہر پہی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ دیکھا گیا ۔ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی مانگ بڑھ جانے سے امریکی کرنسی 102 روپے 85 پیسے کی سطح پر جاپہنچی ۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سیاسی میدان میں آئے روز کی ہلچل کے باعث سرمایاکار غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں اور گھبراہٹ میں ڈالر کی خریداری کے باعث روپیہ کمزور ہورہا ہے ۔