15 ستمبر ، 2014
نیویارک......ہالی ووڈ کے معروف جوڑے انجلینا جولی اور بریڈ پِٹ نے دو سو پچاس ملین پاؤنڈ کی ایک پُر آسائش اور لگژر ی بوٹ خرید لی ہے۔جی ہاں انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کو گزشتہ ماہ شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ اٹلی کے جزیرے مالٹا پر اس پر آسائش کشتی پر دیکھا گیا جس کی مالیت 25 کروڑ پاؤنڈ ہے جب کہ ہالی ووڈ سپر اسٹارز اس کشتی میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرنے کے لئے مزید 2 لاکھ پاؤنڈ خرچ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کے ڈیک کا فرش قیمتی اٹالین ماربل کا بنوایا جائے گا جب کہ کشتی میں ایسی جدید ٹیکنالوجی بھی ہو گی جو چوری چھپے فوٹو گرافی کرنے والوں کی موجودگی کا بھی بتائے گی۔واضح رہے کہ انجلینا جولی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جون ووئیٹ کی بیٹی ہیں۔ اپنے فلمی کیریئر میں انہیں نے مختلف کردار ادا کیے ہیں، کبھی وہ ’آ مائیٹی ہارٹ‘ میں مقتول امریکی صحافی ڈینیئل پرل کی بیوہ کے طور پر سامنے آئیں اور کبھی وہ ہیروئن ’لارا کرافٹ ، ٹومب ریڈر‘ میں بن کر جلوہ گر ہوئیں۔