پاکستان
17 ستمبر ، 2014

حقوق کی جدوجہد میں ہزارے والوں کے ساتھ ہے۔الطاف حسین

لندن.....تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدباباحیدرزمان نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اورپاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے مطالبہ کی بھرپورحمایت کی ۔ باباحیدرزمان نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے ان کی اس بات سے مکمل اتفاق کیاکہ پاکستان کے تمام پڑوسی ممالک اوردنیابھرمیں ممالک نے نئے نئے صوبے اورانتظامی یونٹس بنائے ہیں لیکن 67برس گزرجانے کے باوجود پاکستان کے محض چارصوبے ہیں جبکہ اس کی آبادی 20کروڑہوچکی ہے۔ باباحیدرزمان نے کہاکہ ہزارہ کے عوام بھی کئی برسوں سے صوبہ کیلئے جدوجہدکررہے ہیں ،اس پاداش میں ہزارہ برادری کے سات لوگ شہیداور80 زخمی کردیئے گئے مگرہمیں آج تک انصاف نہیں ملا، ہزارہ برادری ایم کیوایم کی قیادت کی مشکورہے کہ انہوں نے اس سے پہلے بھی ہزارہ صوبہ کی بھرپورحمایت کی اوراس کیلئے اسمبلی میں قراردادبھی پیش کی اوراب بھی وہ مظلوموں کے حقوق کی بات کررہی ہے ، ملک میں نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اورہم آپ کے مؤقف کی بھرپورحمایت کرتے ہیں ، انشاء اللہ آج نہیں توکل پاکستان میں نئے صوبے ضروربنیں گے۔ الطاف حسین نےکہا کہ ایم کیوایم ہزارے وال بھائیوں کے حقوق کی مکمل حمایت کرتی ہے، ایم کیوایم نے ہزارہ صوبہ کی قراردادبھی قومی اسمبلی میں پیش کی تھی اوروہ حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔ اور جب تک میرے جسم میں جان ہے ہم مظلوموں کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔دریں اثناالطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروںسے کہاہے کہ وہ ان کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے اجتماعات کوسیلاب زدگان کے لئے فنڈریزنگ پروگراموں میں تبدیل کردیں۔ اپنے ایک بیان میںانھوں نے کہاکہ آزادکشمیراورپنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افرادجاں بحق اور لاکھوں خاندان بے گھرہوچکے ہیں، ہزاروں گھرسیلاب میں بہہ چکے ہیںاورکئی شہرسیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں جہاں کے عوام ہماری امداداوربھرپورتوجہ کے مستحق ہیں ۔ الطاف حسین نے کہاکہ سیلاب سے ہونے والی تباہی اوربڑے پیمانے پر ہونے والے جانی ومالی نقصانات کے پیش نظر میں رابطہ کمیٹی اورتمام ذمہ داروں کوہدایت کرتاہوں کہ وہ میری سالگرہ کے اجتماعات کوسیلاب زدگان کیلئے فنڈریزنگ پروگرام میں تبدیل کردیں اوران مصیبت زدہ بھائیوں کی ہرممکن مددکریں۔ علاوہ ازیںالطاف حسین نے ایم کیوایم نائن زیروایڈمن کمیٹی کے انچارج خورشیدمکرم کی والدہ سائرہ بیگم کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ہے۔اورعوام سے اپیل کی کہ وہ سائرہ بیگم کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعائیںکریں۔دریں اثنا الطاف حسین نے اورنگی ٹائون میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹائون سیکٹر کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلرمحمد رشید اور ان کے جواں سال صاحبزادے محمد عادل کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورسفاکانہ قتل کے اس واقعہ کو کھلی دہشت گردی اور کراچی آپریشن کی ناکامی قرار دیا ہے ۔ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ شہر میں ایم کیو ایم کے کارکنان ،علمائے کرام اور پروفیشنلز کو تسلسل کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اس ضمن میںانتہائی مایوس کن ہے ۔ انہوں نے محمد رشید شہید اورمحمد عادل شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔

مزید خبریں :