کھیل
17 ستمبر ، 2014

ٹیم کے پاس اب بھی میچ ونر موجود ہیں ،مصباح الحق

ٹیم کے پاس اب بھی میچ ونر موجود ہیں ،مصباح الحق

لاہور .........مصباح الحق نے کہا ہےکہ ٹیم کے پاس اب بھی میچ ونر موجود ہیں ۔ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دورۂ سری لنکا پر کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی ، لیکن انہیں امید ہے کہ مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے، ٹیم میں بڑے کھلاڑی نہ سہی لیکن ہر ٹیم کو ہرایا ہے۔ ورلڈ کپ ٹرافی کی لاہور میں تقریب رونمائی کے موقع پر کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سب ٹیمیں اچھی ہیں،کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی لیکن اسی ٹیم نے دنیا کی تما م بڑی ٹیموںکو شکست دی ہے،جنوبی افریقا کو ہوم گراؤنڈ میں ہرا یا ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی آج شام کراچی پہنچے گی، جہاں ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ورلڈ کپ ٹرافی شام چھ بجے لاہور سے کراچی لائی جائے گی، ساڑھے سات بجے کراچی ڈولفنز کے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں اس کی رونمائی کی جائے گی۔ کل صبح ٹرافی کو کراچی کے ایک مقامی کالج اور پھر ایک اسکول لے جایا جائے گا جس کے بعد مزار قائد پر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹرافی کا فوٹو سیشن ہوگا۔ کل شام چار بجے ٹرافی ایک بار پھر نیشنل اسٹیڈیم میں رکھ دی جائے گی۔ رات گئے ٹرافی کو دوبارہ دبئی بھجوا دیا جائے گا۔

مزید خبریں :